(ڈیلی پوائنٹ)ٹیوٹانے اپنی مشہور ترین گاڑی یارس 1.3 سی وی ٹی ایرو کوبند کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم سی کی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ کمپنی نے یارس کا ایک ویرینٹ کو بند نے کا فیصلہ کیا ہے ، ڈیلر شپ سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنی قیمتوں کی فہرستوں کو اپ ڈیٹ کریں اور اس کے مطابق اپنی سیلز ٹیموں کو آگاہ کریں ۔
ٹیوٹا نے پچھلے سال اپریل میں یارس میں کچھ واضح تبدیلیاں کرکے یہ ویرینٹ صارفین کے استعمال کیلئے مارکیٹ میں پیش کیا تھا ۔ اس ویرینٹ میں گاڑی کے فرنٹ بمپر پر خصوصی فوگ لیمپس ، ایرو سائیڈ سکرٹس کے ساتھ دیگر کئی اہم فیچرز کا اضافہ کیا گیا تھا ۔اس کی قیمت 51 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی تھی لیکن کمپنی کی جانب سے اس کو بند کیئے جانے کی کوئی وضاحت جاری نہیں کی گئی ہے ۔
امکان ظاہر کیا جارہاہے کہ اس گاڑی کو بند کرنے کی ممکنہ وجہ کم سیلز ہی ہو سکتی ہیں ،حال ہی میں جاری ہونے والی پاکستان آٹومیٹو مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ٹیوٹا کی سیلز میں اس سارے 26 فیصد کمی آئی ہے ۔
کمپنی نے پچھلے ماہ اپنی 2 ہزار 36 گاڑیاں فروخت کیں ، جبکہ جنوری 2024 میں 2762 گاڑیاں فروخت ہو ئیں تھیں ۔انڈس موٹرز نے مارچ میں 6 تاریخ سے 11 تاریخ تک پروڈکشن بھی بند رکھی تھی۔