(ڈیلی پوائنٹ) ضمنی انتخابات کیلئےالیکشن ٹریننگ سےغیرحاضراساتذہ کیخلاف کارروائی کاحکم دے دیا گیا۔
صوبائی الیکشن کمیشن نےغیرحاضراساتذہ کی فہرست ایجوکیشن اتھارٹی لاہورکوبھجوا دی ہے۔ اساتذہ کی غیرحاضری کی وجہ سے ایجوکیشن اتھارٹی کوپولنگ عملہ پوراکرنےمیں مشکلات کا سامنا ہے۔ ایجوکیشن اتھارٹی نےٹریننگ حاصل نہ کرنےپراساتذہ سےجواب طلب کرلیا ہے۔ لاہورکے5حلقوں میں ضمنی انتخابات کل ہوں گے۔