(ڈیلی پوائنٹ) پاکستان شوبزانڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اور سابق رکنِ قومی اسمبلی مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور کو اپنے نئے جیون ساتھی کی تلاش .انہوں نے اپنے جیون ساتھی کی خوبیاں گنوائی تو سب حیران رہ گئے.حال ہی میں طوبیٰ انور نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی،جہاں انہوں نے بتایا کہ وہ شوبز میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی پڑھائی پر بھی توجہ دے رہی ہے.
اداکارہ نے کہا کہ شوٹنگز کی وجہ سے زیادہ تر یونیورسٹی جانے کا وقت نہیں ملتا، تاہم اس کے باوجود وقت نکال کر وہاں جاتی ہوں اور پڑھائی میں مزہ آ رہا ہے۔انہوں نے ایک سوال کہ مثالی شخص میں کونسی خوبیاں دیکھتی ہیں؟ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری زندگی میں ایسا کوئی شخص ہے تو نہیں لیکن اگر کسی آئیڈیل شخص کے بارے میں سوچیں
تو اسے اچھا انسان، دانشور اور عاجز مزاج ہونا بہت ضروری ہے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے ظاہری خوبی بتا کر سب کو حیران کر دیا۔طوبیٰ انور نے بتایا کہ اس شخص کا قد 6 فٹ 2 انج ہونا چاہیے۔