اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ) الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے عمر ایوب سمیت 9 ارکان پارلیمنٹ کو نااہل قرار دے دیا ہے. الیکشن کمیشن نے 9 مئی مقدمات میں سزائیں ہونے پر ان ارکان کو ڈی نوٹیفائی کیا ہے۔
نااہل ہونے والوں میں پانچ ارکان قومی اسمبلی، ایک سینیٹر اور 3 ارکان پنجاب اسمبلی شامل ہیں۔نااہل ہونے والوں میں رائے حیدر علی ، صاحبزادہ حامد رضا، رائے حسن نواز، زرتاج گل شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ارکان پنجاب اسمبلی انصر اقبال، جنید افضل، رائے محمد مرتضیٰ اقبال بھی نااہل قرار دیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے نااہل ہونے والے ارکان پارلیمنٹ کی نشستیں خالی قرار دے دی ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل جمشید دستی کو جعلی ڈگری پر بھی نا اہل قرار دیا تھا جس کو لاہور ہائی کورٹ نے مسترد کر دیا ہے.
