umra zaireen ky liye bari offer

عمرہ زائرین کے لیے سعودی حکومت کی بڑی آفر

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پچھلے برس سعودی حکومت نے سیاحوں کیلئے مختلف تاریخی مقامات سیر و سیاحت کیلئے کھول دیئے ہیں اب تک عمرہ کیلئے جانے والوں کو مکہ اور مدینہ کے علاوہ دیگر مقامات پر جانے کی اجازت نہیں ہوتی تھی لیکن سیاحت کی نئی پالیسی کے تحت عمرہ کی ادائیگی کے لیے آئے لوگ سعودی عرب کے کسی بھی مقام پر اسلامی تاریخ میں اہمیت کے حامل مقامات کی زیارت یا سیاحت کیلئے جاسکتے ہیں۔
سعودی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئی پالیسی میں خواتین کو محرم کے بغیر عمرہ کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے۔
کراچی کے مقامی ہوٹل میں سجی تقریب میں سعودی عرب کے نئے سیاحتی مقامات کی منظر کشی بھی کی گئی تقریب میں سعودی عرب میں تفریح اور سیاحت کے حوالے سے دستیاب سہولیات اور مقامات کی تفصیلات بتائی گئیں کہ کہاں کیا دلچسپ مقامات دیکھنےگھومنے یا کیا لذیذ کھانے دستیاب ہونگے؟
ایس ٹی اے کے شراکت دار ڈاکٹر عمر ایوب نے کہا کہ اس تقریب کا بنیادی مقصد سعودی عرب کو صرف مذہبی تجربات سے بالاتر ایک سیاحتی مقامات کے طور پر پیش کرنا ہے جس میں سعودیہ کی قدیم خوبصورتی ، ثقافت مصنوعات اور خدمات کی دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ عمرہ کے غرض سے آنے والے سیاحت سے بھی کرسکتے جبکہ سیاحت کی غرض سے آنے والے چاہیں تو وہ عمرہ کی سعادت حاصل کرسکتے ہیں ۔
تقریب میں شوبز فنکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی فنکاروں کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں ایسے مقامات کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے ۔
سعودی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئی پالیسی میں خواتین کو محرم کے بغیر عمرہ کو بھی فروغ دیا جا رہا ہےجو سعودی حکومت کا بہترین اقدام ہے اس سے قبل خواتین کو محرم کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کرنا پڑتی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں