اسلام آباد (ڈیلی پوائنٹ)انسان محنت کرے تو کیا کچھ نہیں کر سکتا اسلامیہ یونیورسٹی کے مالی کی شوق اور لگن نےاسی یونیورسٹی سے ایم فل کر کے سب کے لیے ایک مثال قائم کر دی .صر ف یہی ہی نہیں یونیورسٹی نے اپنے سابقہ مالی اور طالب علم کی لگن اور شوق کو دیکھتے ہوئے اسی یونیورسٹی میں ملازمت بھی دے دی.
ڈیلی پوائنٹ سے خصوصی بات چیت کرتےہوئے نوجوان نے بتایا کہ آٹھویں جماعت پاس کر کے یہاں پر مالی بھرتی ہوا تھا مگر یہ سوچ لیا تھا کہ زیرو سے ہیرو بن کر رہوں گا.اس مقام تک پہنچنے کے لیے بڑی محنت کرنا پڑی .