پنجاب کی جامعات میں قائمقام وائس چانسلرز کی اختیارات کےناجائزاستعمال کی شکایات موصول

(ڈیلی پوائنٹ) پنجاب کی جامعات میں قائمقام وائس چانسلرز کی اختیارات کےناجائزاستعمال کی شکایات موصول ہونا شروع ہوگئں۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کو خط لکھ دیا گیا۔ ایچ ای سی نے خط میں لکھا گیاکہ قائمقام وی سیز کو اہم پالیسی و مالی فیصلوں سے سختی سے روکا جائے۔ مزید کہا گیا کہ قائمقام وی سیز کو ریگولر وائس چانسلرز کےفیصلے تبدیل کرنے سے بھی روکا جائے۔
ذرائع کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو قائمقام وائس چانسلرز کی متعدد شکایات موصول ہوئیں ہیں۔ ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ پنجاب کی 28 جامعات ریگولر وائس چانسلرز سے محروم ہیں۔ ریگولر وائس چانسلر نہ ہونے سے گڈ گورننس، معیار تعلیم متاثر ہو رہا ہے۔
چیئرمین ایچ ای سی نے خط میں کہا کہ پنجاب کی آدھی سے زیادہ جامعات ریگولر وائس چانسلرز سے محروم ہیں ۔پنجاب کی جامعات میں ریگولر وائس چانسلرز جلد از جلد تعینات کئے جائیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں