ملک بھر میں ووٹرز کے تازہ اعداد و شمار جاری

(ڈیلی پوائنٹ) الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ووٹرز کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں۔ ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد بڑھ کر 13 کروڑ ایک لاکھ 36 ہزار 311 ہوگئی ہے۔ فروری میں الیکشن کے وقت 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز تھے۔ رجسٹرڈ ووٹرز میں 7 کروڑ 43 ہزار 472 مرد،6 کروڑ 92 ہزار 839 خواتین شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں 7 کروڑ 40 لاکھ 93 ہزار 290 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔ سندھ میں 2 کروڑ 73 لاکھ 25 ہزار 971، خیبرپختونخوا میں 2 کروڑ 21 لاکھ 83 ہزار 168 ووٹرز ہیں۔ بلوچستان کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 54 لاکھ 39 ہزار 666، اسلام آباد کی 10  لاکھ 94 ہزار 216 ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ملک  بھر میں 18 سے 25 سال کی عمر کے ووٹرز کی تعداد2 کروڑ 46 لاکھ 68 ہزار 10 ہے۔ 26 سے 35 سال تک کی عمر کے 3 کروڑ 34 لاکھ 60 ہزار 135 ووٹرز ہیں۔ 36 سے 45 سال کے عمر کے درمیان ووٹرز 2 کروڑ 88 لاکھ 34 ہزار 294 ووٹرز ہیں.46 سے 55 سال تک کی عمر کے ایک کروڑ 85 لاکھ 78 ہزار 649 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔ 66 سال اور اس سے زائد عمر کے ایک کروڑ 24 لاکھ 20 ہزار 792 ووٹرز ہیں۔ 18 سال کی عمر کو  پہنچنے والے افراد خودکار طریقے سے ووٹر لسٹ میں شامل کئے جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں