(ڈیلی پوائنٹ)وی پی این کے استعمال کا کوئی گناہ نہیں ہے جتنا دل کریں استعمال کریں رانا ثناءاللہ نے نیا اعلان کر دیا. وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے اسلامی نظریاتی کونسل کے وی پی این کے استعمال کو غیر شرعی قرار دینے کے فیصلے پر بیان جاری کردیا۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ وی پی این کا استعمال اس نیت سے کہ غیر قانونی مواد یا بلاک ویب سائٹ تک رسائی حاصل کی جائے شرعاً ناجائز ہے، حکومت کا فرض ہے کہ ایسے ذرائع کے استعمال پر پابندی عائد کرے جو معاشرتی اقدار اور قانون کی پاسداری کو متاثر کرتے ہیں۔
نجی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نظریاتی کونسل کو اس طرح کی باتوں سے پرہیز کرنا چاہیےیہ ان کا معاملہ بنتا نہیں ہے کروڑوں کا کاروبار ہوتا ہےکیسے اس پر مکمل پابندی لگا دے؟