وہاب ریاض کو نئی ذمہ داریاں ملنے کا امکان

لاہور (ڈیلی پوائنٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے متوقع چیئرمین اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض کو ذمہ داریاں دینے کا اشارہ دے دیا۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو نقد انعامات کی تقریب میں مشیر کھیل وہاب ریاض کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہاب ریاض نے پنجاب میں کھیلوں کے لیے بہت کام کیا ہے، ، انہوں نے پورا ایک سال بہت محنت سے اور لگن سے کام کیا ہے۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ یہ وہاب ریاض کا کھیلوں کے ساتھ لگاؤ ہے جو یہ سوچتے رہتے رہتے کہ اسپورٹس مین کیلئے کچھ نا کچھ کرنا ہے اور یہ کیش پرائز بھی اسی کا حصہ ہے۔
انہوں نے مزاح کرتے ہوئے کہا کہ کاش وہاب ریاض کرکٹ پر بھی دیگر کھیلوں کی طرح کام کر لیتے، اس طرح کا لگاؤ ان کا کہیں اور بھی چاہیے تاکہ اس طرح کی کامیابی وہاں بھی آجائیں۔
واضح رہے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین کا انتخاب 6 فروری کو شیڈول ہے جس کیلئے پیٹرن کے نامزد محسن نقوی چئیرمین پی سی بی کے مضبوط امیدوار ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں