ٹیلی نار کمپنی صارفین کا مستقبل کیا ہوگا؟جانتے ہیں

کراچی (ڈیلی پوائنٹ)پی ٹی سی ایل کے چیف مارکیٹنگ آفیسر نے کہا ہے کہ اس وقت ملک بھر میں ٹیلی نارکے صارفین کی تعداد ساڑھے چار کروڑ ہے اور ہمارے صارفین کی تعداد اڑھائی کروڑ ہے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فی الحال ہم کسی چیز میں تبدیلی نہیں کر رہے جیسے پہلے سب چل رہا تھااب بھی ویسے ہی چلے گااور دونوں کمپنیاں الگ،الگ کام کر رہی ہیں، گورنمنٹ کی ریگولیٹری اتھارٹیز کام کر رہی ہیں ان کے پاس اپرول کیلئے جائیں گے جس کیلئے ہم جلد ہی کام شروع کرنے جارہے ہیں۔
پی ٹی سی ایل کے چیف مارکیٹنگ آفیسر کا کہنا تھا کہ جب تک حکومتی پراسیس مکمل نہیں ہو جاتا ہے جو ٹیلی نار کے کسٹمرز، صارفین ہیں ان کیلئے فی الحال سب کچھ ویسے ہی چلے گا جیسے آج چل رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں