لاہور( ڈیلی پوائنٹ) نیرج چوپڑا کو پاکستان آنے کی دعوت دوں گا،گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کاکہنا ہے کہ 2016میں ساؤتھ ایشین گیم انڈیا میں نیرج چوپڑاکے ساتھ مقابلہ ہوا تھا،وہاں پر دعا سلام ہوئی گیم بھائی چارہ سکھاتی ہےچاہوں گا کہ نیرج چوپڑا جلد پاکستان آئے۔
اینکر پرسن فرخ وڑائچ کے پروگرام جواب دو میں اولمپیئن ارشد ندیم نے انکشاف کیا کہ ٹوکیو میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد میاں چنوں میں 4 مرلے کا گھر لیاتھا،میں نے شروع میں جیولین تھروٹریننگ کیلئے بانس کا نیزہ بنایا تھا،غیر ملک سےپاکستان جیولین پہنچنے پر 7 سے 8 لاکھ کاہوجاتا ہے،اب میرےپاس ابھی4جیولین ہیں،ایک سابق آرمی چیف جنرل(ر) قمر جاوید باجوہ نے دیا تھا جودران ٹریننگ خراب ہوگیاتھا۔
ارشد ندیم کامزید کہناتھا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے گاؤں آکر میری حوصلہ افزائی کی وہ بہت خوشی کا لمحہ تھا جومجھے گاڑی دی اس کا نمبر دیکھ کر بہت خوشی ہوئی،وزیر اعظم شہباز شریف نے بہت حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ انعام رقم سے ٹیکس نہیں کاٹنا،کراچی میں گورنر کامران ٹیسوری نے بھی بہت عزت دی،کراچی میں اتنے شائقین تھے کہ میں نے اپنی زندگی میں پہلی بار دیکھے۔
ارشد ندیم نے مزید بتایا کہ اولمپکس جیتنے پر مجھے انٹرویو دینے کیلئے گائیڈ لائن پر مشتمل پرچی دی گئی تھی،یہ غلط ہے کہ مجھے پرچی میں کسی کی تعریف کرنے کاکہا گیا تھا۔