بشریٰ بی بی کوگرفتاری کا مشورہ کس نے دیا؟

لاہور(ڈیلی پوائنٹ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں گرفتاری دینے کا مشورہ کس نے دیا ؟ تحریک انصاف کے سینئر رہنما نے بتا دیا۔
پی ٹی آئی رہنما اور سینئر وکیل حامد خان نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی اڈیالہ جانے سے پہلے ہائیکورٹ آئی تھیں، بشریٰ بی بی نے مجھ سے مشورہ کیا تھا کہ اب کیا کرنا چاہئے، میں نے مشورہ دیا تھا کہ آپ اڈیالہ جیل میں پیش ہو کر باعزت طریقے سے گرفتاری دیں۔
حامد خان کا مزید کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی بنی گالہ جانے کے بجائے اڈیالہ گئیں اور گرفتاری پیش کی، انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی امیدواروں کو اٹھایا جا رہا ہے، عوام 8 فروری کو پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ووٹ دیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں