اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ )لیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر 77 اضافی مخصوص نشستیں معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے اضافی نشستوں پر 77 ارکان کی رکنیت معطل کردی ہے جس میں قومی اسمبلی سے اضافی مخصوص نشستوں پر 22 منتخب اور 3 اقلیتی ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی سے اضافی مخصوص نشستوں پر 25 منتخب اور 4 اقلیتی ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ہے، پنجاب اسمبلی سے اضافی مخصوص نشستوں پر منتخب 27 اور تین اقلیتی جبکہ سندھ اسمبلی سے مخصوص نشستوں پر منتخب 3 اور ایک اقلیتی رکن کی رکنیت معطل کی گئی۔