لاہور ( ڈیلی پوائنٹ ) جس ملک پر رجیم چینچ کاالزام لگایا گیا آج عمران خان سمیت پوری پی ٹی آئی اس کے قدموں میں گر گئی، ری پبلکن رہنما سابق مشیر ڈونلڈ ٹرمپ ساجد تارڑکا کہنا ہے کہ کانگریس مینوں پرکروڑوں ڈالر کی بارش کی جاری رہی ہے۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ساجد تارڑ نے سینئر اینکر پرسن فرخ شہبازوڑائچ کے پروگرام “جواب دو ” میں انکشاف کیا ہے کہ افسوس سے مجھےکہنا پڑ رہا ہے کہ کچھ عرصے سے پاکستان میں مرشد کے کہنے پر سوکالڈ جہاد کیا جارہا ہے، جس میں پی ٹی آئی امریکا میں مضبوط لابنگ کےلیے کانگریس مینوں میں کروڑں ڈالر بانٹ رہی ہے، لیکن کیا ہی اچھا ہوتاپاکستانی انتی بڑی مقدار میں ڈالر اپنے ملک پر لگاتے تو حالات یہ نہ ہوتے جو آج ہیں۔
ساجد تارڑ نے مزید کہا کہ 9 مئی کے بعد پاکستان کے حالات بد سے بد تر ہوتے جارہے ہیں پی ٹی آئی کے لوگ سوچ رہے ہیں ا گر ڈونلڈ ٹرمپ دوبار ہ امریکا کے صدر بن بھی گئے تو عمران خان رہا ہوجائے گا ایسا کچھ نہیں ہوگا۔ پاکستانی ہونے کے ناطے دکھ سے کہہ رہا ہوں سائفرلہلاریا گیا اور25 کروڑ عوام کوبیوقوف بنایا گیا کہ امریکا نے سازش کے تحت عمران خان کی حکومت کاخاتمہ کیا ہے اس سے بڑا جھوٹ میں کہیں نہیں دیکھا۔
ری پبلکن رہنما ساجد تارڑ نے مزید کہا کہ امریکا میں الیکشن کے حوالے سے اس بات کاانکشاف کیا کہ مجھے الیکشن میں دھاندلی ہونےکے امکانات لگ رہے ہیں کیونکہ اگر صاف اورشفاف الیکشن ہوئے تو ڈونلڈ ٹرمپ بھاری اکثر یت سے کامیاب ہوں گے۔ دوسری سے طرف سابق صدر باراک اوباما امریکا کوچلا رہے ہیں موجودہ صدر جوبائیڈن صرف نام کے صدر ہیں۔