مریض دماغ سے کمپیوٹر ماؤس چلانے لگا

اسلام آباد(ڈیلی پوئنٹ )کیلیفورنیامیں نیورالنک کے مالک ایلون مسک کا کہنا ہے کہ پہلا انسان جس کے دماغ میں کمپنی نے چپ لگائی ہے مکمل طور پر صحتیاب ہے اور اپنے دماغ سے کمپیوٹر کے ماؤس کو کنٹرول کرسکتا ہے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اسپیس ایونٹ میں ایلون مسک کا کہنا تھا ’مریض اعصابی اثرات کے ساتھ بظاہر مکمل طور پر صحتیاب ہوچکا ہے۔ مریض صرف سوچتے ہوئے اسکرین پر ماؤس کو ہلاسکتا ہے۔
ایلون مسک کا کہنا تھا کہ نیورالنک اب مریض کے لیے کلک کرنے کو ممکن بنانے پر کام کر رہی ہے۔
گزشتہ برس انسانوں پر آزمائش کی منظوری پانے کے بعد نیورالنک نے گزشتہ ماہ ایک مریض (جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی) کے دماغ میں ’ٹیلی پیتھی‘ چپ کامیابی کے ساتھ نصب کی۔
نیورالنک کی ٹیکنالوجی ربوٹ کا استعمال کرتے ہوئے سرجری کے ذریعے دماغ کے اس حصے میں برین کمپیوٹر انٹرفیس نصب کرتی ہے جہاں سے حرکت کے مقصد کو کنٹرول کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں