یاسمین راشد،اعجاز چودھری،روبینہ جمیل پرفردجرم عائد

لاہور( ڈیلی پوائنٹ)نو مئی کے واقعات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما یاسمین راشد،اعجاز چودھری ،روبینہ جمیل پرفرد جرم عائد کردی گئی ہے۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کےرہنما سابق صوبائی وزیرصحت یاسمین راشد،سینٹر اعجاز چودھری اورروبینہ جمیل نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے۔عدالت نے مقدمے بیانات ریکارڈ کرنے کےلیے گواہان کو19دسمبر کوطلب کرلیا۔ملزمان کوگزشتہ سماعت پر چالان کی کاپیاں تقسیم کی گئیں تھیں۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کےخلاف تھانہ سرورروڈ میں دومقدمات درج ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں