youth program ka tahat qarz 15 lakh

وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت قرض 5 لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (ڈیلی پوائنٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت قرض کی رقم بڑھانے کی ہدایت جاری کر دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں متعلقہ حکام نے شہباز شریف کو بریفنگ دی۔وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کی کہ چھوٹے اور درمیانے درجےکےکاروبارکو سہولیات دینے کیلئے تفصیلی سروے جلد مکمل کیا جائے.
پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت قرض کی رقم 5 لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ کی جائے ۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سہولیات کو بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنےکے لیے ترقی یافتہ ممالک کے ماڈلز کا اطلاق یقینی بنایا جائے، چھوٹے پیمانے کےکاروبار میں خواتین انٹرپرینیورزکے لیے خصوصی پیکج تشکیل دےکر اسے جلد پیش کیا جائے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ایس ایم ایز معیشت کی ترقی میں کلیدی اہمیت رکھتی ہیں.
حکومت نوجوانوں اور خواتین انٹرپرینیورز کو با اختیار بنانے کے لیے کوشاں ہے، نوجوان اور خواتین نہ صرف خود روزگار کمائیں بلکہ روزگار کے مزید مواقع بھی پیدا کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں