لاہور(ڈیلی پوائنٹ)ملک بھر میں عام انتخابات8 فروری کو شیڈول ہیں مگر اس سے قبل معروف یوٹیوبر کی سیاست میں آمد کی جعلی خبریں پھیلائی جارہی ہیں. جسے ڈکی بھائی نے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اور اہلخانہ کو قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔
مشہور ویڈیو اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام میں ’ ڈکی‘ بھائی نے ملکی سیاست میں حصہ لینے کی خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک خبر گردش کر رہی ہے کہ میں سیاست جوائن کر لی ہے، اس فیک نیوز کو چلانے والوں نےاس سے ویوز بھی لے لئے اور انجوائے بھی کر لیا۔
لیکن کیا ان کی اس جھوٹی خبر سے مجھے اور میری فیملی کوجان سے مارنے کی دھمکیاں آرہی ہیں۔