کراچی(ڈیلی پوائنٹ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زینب شبیر نے بتایا کہ اپنی والدہ اور بہنوں کی خاطر شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنا پڑا. پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زینب شبیر نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انھوں نے بتایا کہ شوبز انڈسٹری ایک دلدل ہیں جہاں قدم رکھنا اتنا آسان نہیں جتنا لوگ سمجھتے ہیں۔
اداکارہ زینب شبیر نے بتایا کہ اداکارہ ذینب شبیر نے بتایا کہ ہم 4 بہنیں ہیں اور ہماری والدہ نے اکیلے ہی ہماری پرورش کی ہے۔میری والدہ بہت بہادر خاتون ہیں کیونکہ میں نے اُنہیں زندگی میں کبھی شکایت کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔
اُنہوں نے بتایا کہ ایک دن میں نے اپنی ماں کو روتے ہوئے دیکھا اور یہی وہ لمحہ تھا جب میں نے فیصلہ کیا کہ مجھے اپنی فیملی کے لیے کچھ کرنا چاہیے۔اداکارہ زینب شبیر نے بتایا کہ میرے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کی وجہ بھی یہی تھی میں اپنی بہنوں اور والدہ کے لیے کچھ کرو اس لیے شوبز میں آنا بڑا لیکن میں بہت زیادہ خوش ہوں کہ میرا یہ فیصلہ اچھا ثابت ہوا۔