لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی / ذکا اشرف کا مستقبل کٹھائی میں پڑ گیا ہے۔ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی چار ماہ کی معیاد پانچ نومبر کو ختم ہورہی ہے۔پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیرمین ذکاء اشرف برقرار رہیں گے یا گھر جائیں گے؟ فیصلہ آج ہوگا
چودھری ذکاء اشرف مینجمنٹ کمیٹی میں توسیع کےلئے کوشاں ہیں تو
دوسری جانب نجم سیٹھی سمیت کئی اہم شخصیات ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے دوڑ میں شامل ہونے کی کوشش کر رہی ہیں۔ہفتے کا آخری دن ہونے کی بنا پر مینجمنٹ کمیٹی میں توسیع ہونے یا نہ ہونے کے بارے آج فیصلہ کریں گی۔
ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی غیر متوقع کارکردگی چیف سلیکٹر انضمام الحق کے مستعفی ہونے کے معاملہ ذکا اشرف کے لیے مشکلات کا باعث بن سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز سابق کپتان شاہد آفریدی کی نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑسے ملاقات ہوئی ہے۔شاہد آفریدی کو بورڈ میں ذمہ داری ملنے کی توقع کی جارہی ہے۔