مشکل میںPTI

ضمانت کے باوجودگرفتاری

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)ضمانت کے باوجود گرفتاری پی ٹی آئی ایک اور بڑی مشکل میں پھنس گی ہے۔اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔
اسد قیصر کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتارکرلیا گیا ہے۔بھائی اسد قیصر نے اس کی تصدیق کر دی ہے۔
اسد قیصر کے بھائی کا کہنا تھا کہ اسد قیصر گھر پر تھےجب پولیس اورسادہ لباس اہلکار گھر آئے اور سادہ لباس اہلکار اسد قیصر کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔
جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد قیصر کو بنی گالہ سے حراست میں لیا گیا۔اسد قیصر کے بھائی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے۔ یہ کیا انصاف ہے کہ ضمانت کے باوجود خفیہ اداروں کو لوگ آئے گھر کی حدود کو پامال کیا اور اسد قیصر کو نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں۔
جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد قیصر کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کیاہے۔ اسد قیصر تحریک انصاف کے اہم رکن اور سابق قومی اسمبلی کے اسپیکر بھی رہ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں