Zarnish khan ny Dr zakir naik say mafi mang li

زرنش خان نے ڈاکٹر ذاکر نائیک سے معافی مانگ لی:پاکستانیوں کو شرم آنی چاہیے

(ڈیلی پوائنٹ)زرنش خان نے ڈاکٹر ذاکر نائیک سے معافی مانگ لی: دین کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرآباد کہہ دینےوالی پاکستان کی سابقہ معروف اداکارہ زرنش خان نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پاکستان پہنچنے پر ہونے والی پریشانی پر ان سے معافی مانگی۔ذاکر نائیک ان دنوں سرکاری دعوت پر پاکستان میں موجود ہیں .انہوں نے کچھ روز قبل کراچی میں گورنر ہاؤس سندھ میں اجتماع سے خطاب کیا۔ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ ملائیشیا سے پاکستان آتے ہوئے ہمارا 1000 کلو سامان تھا.
جس پر میں نے پی آئی اے کے کنٹری مینیجر سے بات کی تو اس نے یقین دہانی کرائی کہ آپ کے لیے کچھ بھی کروں گا۔اسلامی اسکالر نے بتایا کہ 6 افراد ہیں اور سامان کا وزن 5، 6 سو کلو زیادہ ہے جس پر اس نے کہا کہ ڈریں مت، ہم اضافی سامان پر لاگو ہونے والی رقم پر آپ کو 50 فیصد رعایت دیں گے جس پر میں نے ان سے کہا کہ اس سے بہتر ہے میں مزید 4 لوگوں کو ساتھ لے آؤں وہ زیادہ سستا پڑے گا۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پی آئی اے کی پیشکش کو قبول نہیں کیا اور کہا کہ اگر سامان پر رعایت دینی ہے تو مفت کریں ورنہ مت دیں، یہ پاکستان ائیرلائن کا رویہ ہے، اگر بھارت میں کوئی بھی غیر مسلم مجھے دیکھے گا تو مفت میں چھوڑے گا، مگر یہاں پاکستان میں ریاستی مہمان ہوں، میرے ویزے پر اسٹیٹ گیسٹ لکھا ہے اور پی آئی اے افسر صرف 50 فیصد ڈسکاؤنٹ دے رہے ہیں اور ایک کلو اضافی وزن پر 110 رنگٹ (7 ہزار 127 روپے) چارج کررہے ہیں۔

سابقہ اداکارہ نے ذاکر نائیک کی اس وائرل ویڈیو پر تبصرہ کیا اور ان سے معافی مانگی۔زرنش نے کہا ہر چیز میں شرمندہ کرنا فرض سمجھتی ہے ہماری قوم، ہمیں شرم آنی چاہیے، یہ شرم کا مقام ہے، میں ڈاکٹر ذاکر نائیک سے دل سے معذرت خواہ ہوں۔

اپنا تبصرہ لکھیں