لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے گزشتہ کچھ سالوں پہلے قومی اسمبلی میں ایک بیان جاری کیا تھا کہ آپس کے اختلافات تمام سیاستدان ختم کریں اور نفرت کی سزا مت کریں۔سعد رفیق نےکہا تھا ایک وقت آنے والا ہے جب وزرات عظمی کی سیٹ دینے والے وزارت عظمی لے کر پھرے گے مگر کوئی لینے والا نہیں ہو گا ۔
وہ وقت آنیوالا ھے کہ وزارت عظمیٰ دینے والے وزارت عظمیٰ لے کے پھریں گے لینے والا کوئ نہیں ھو گا!!
جون 2020
(قومی اسمبلی میں خطاب )pic.twitter.com/3wI6ulYHVb
admin— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) February 17, 2024
2024 کے عام انتخابات کے نتائج کو دیکھتے ہوئے آج یہی لگ رہا ہے کہ کوئی وزیر اعظم بننے کے لیے تیار نہیں ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے کا تو کہا مگر وزارت عظمی کے لیے انکار کر دیا ۔پاکستان تحریک انصاف نے بھی قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی سیٹوں پر بیٹھنے کا اعلان کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف بھی اپنی پارٹی کو اپوزیشن میں بیٹھنے کا مشورہ دے چکے ہیں۔
اب دیکھنا ہے کہ آنے والے وقت میں وزرات عظمی کی سیٹ پر کون بیٹھتا ہے؟