Zraat mein inqlab a gya

زراعت میں انقلاب آگیا

لاہور(ڈیلی پوائنٹ )پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی ہے اب زراعت میں انقلاب آگیا ہے۔سال میں تین کپاس کی فصلیں تیار کرنے کا کامیاب تجربہ کرلیا گیاہے۔جامعہ کراچی نے ایک سال میں تین بار کپاس کاشت کرلی۔
ایک سال کے دوران تین مرتبہ مختلف موسم میں کپاس اگائی گئی،پروجیکٹ کے سربراہ ڈاکٹر شاہد منصورکہتے ہیں،کراچی میں کپاس کیلئے موسم سازگار ہے۔
اگر وفاقی اور صوبائی سرپرستی ملے تو کپاس کی کاشت کا حجم بڑھاکر ملکی معیشت کیلئے فائدہ مند بنایا جاسکتا ہے۔
ماہرین کہتے ہیں حالیہ تجربے کے تحت کاشت کی گئی کپاس موسمی چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہےاورکپاس کی کامیاب تجرباتی فصل تیسری بار کاشت کی گئی ہے اگر حکومت سرپرستی کرے تو اس سے نہ صرف انڈسٹری بلکہ ملکی معیشت کو بھی سہارا دے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں