آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آفیشلز کا اعلان کردیا

لاہور(ڈیلی پوائنٹ ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آفیشلز کا اعلان کردیا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ یکم جون سے 29 جون تک امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ابتدائی راؤنڈ کے لیے 20 امپائرز اور 6 ریفریز پر مشتمل پینل کا اعلان کیا گیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق میچ ریفریز میں ڈیوڈ بون ، جیف کرو اور رنجن مدوگالےشامل ہیں، اس کے علاوہ ایڈریو پائیکرافٹ ،رچی رچرڈسن اور جواگال سری ناتھ بھی میچ ریفری ہوں گے۔
امپائرز پینل میں پاکستان کے احسن رضا ، آصف یعقوب اور راشد ریاض بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں