ٹوئٹر صارفین کے لیے بری خبر

ٹوئٹر صارفین کے لیے بری خبر

لاہور (ڈیلی پوائنٹ) ٹوئٹر صارفین کے لیے بری خبر اب ہر صورت فیس ادا کرنا ہوگئی ورنہ۔ ایکس (ٹوئٹر) میں ایک ایسی تبدیلی کی گئی ہے جو ماہانہ فیس ادا نہ کرنے والے صارفین کے لیے کمنٹس کرنا بھی مشکل بنا دے گی۔ایکس کے آفیشل اکاؤنٹ پر کی جانے والی ایک پوسٹ میں اعلان کیا گیا کہ اب آپ اپنی پوسٹس پر کمنٹس کو محض ویریفائیڈ اکاؤنٹس تک محدود کر سکتے ہیں۔یہ نیا فیچر تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے، چاہے آپ کا اکاؤنٹ ویریفائیڈ ہو یا نہ ہو۔اس سے قبل کسی پوسٹ پر ریپلائی کرنے کے 3 آپشن تھے مگر وہ 4 ہوگئے ہیں۔
یاد رہے کہ ایلون مسک نے اکتوبر 2022 میں ایکس کو خریدنے کے بعد ماہانہ سبسکرپشن پروگرام متعارف کرایا تھا اور بلیو ٹِک کو اس کا حصہ بنا دیا تھا۔اس کے بعد ایکس کے متعدد فیچرز کو اسی سبسکرپشن پروگرام تک محدود کر دیا گیا تھا۔مثال کے طور پر سبسکرپشن پروگرام کے صارفین کو 25 ہزار حروف پر مبنی پوسٹس تحریر کرنے، 3 گھنٹے طویل ویڈیو اپ لوڈ کرنے اور دیگر خصوصی فیچرز تک رسائی حاصل ہے۔اب ایلون مسک کی زیرملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں پوسٹس پر کمنٹس بھی ماہانہ فیس سے مشروط کیے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں