ٹھٹھہ(ڈیلی پوائنٹ): حجامڑو کے قریب ماہی گیروں کی کشتی ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر کمال شاہ کے مطابق لاپتا14 ماہی گیروں میں سے 3 کی لاشیں مل گئی ہیں۔
5 روز قبل مچھلی کے شکار پرجانے والی لانچ تیز ہواؤں سے سمندر میں ڈوب گئی تھی، لانچ میں سوار 45 ماہی گیر ڈوبے تھے جن میں سے 31 کو بچالیا گیا تھا۔