(ڈیلی پوائنٹ)عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف 190ملین پاونڈ کیس کا فیصلہ 13جنوری کو سنایا جانا تھا۔ 190ملین پاونڈ کیس کا فیصلہ ایک بار پھر موخر کردیا گیا ہے۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے میڈیا کے رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آج عدالت میں نہ تو عمران خان آئے اور نہ ہی ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عدالت میں حاضری دی۔
اس لیے ناصر جاوید نے کہا کہ ان کو ایک اور موقع دے رہے ہیں ۔اب فیصلہ 17 جنوری بروز جمعہ کو سنایا جائے گا۔
