21 ramzan Hazrat Ali ra ka yom e shadat aqidat o ahtram sy manaya ja raha

21 رمضان یوم شہادت حضرت علیؓ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)آج ملک بھر میں 21 رمضان یوم شہادت حضرت علیؓ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، یوم علیؓ کی مناسبت سے ملک بھر میں مجالس برپا کی جائیں گی اور جلوس نکالے جائیں گے۔اسلام آباد میں گزشتہ شب یوم شہادت حضرت علیؓ کا مرکزی جلوس امام بارگاہ زینبیہ سے برآمد ہو کر اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ اثنا عشری پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔
کراچی میں یوم علیؓ کا جلوس دوپہر ایک بجے برآمد ہوگا، جلوس کی گزرگاہوں کو کنٹینر رکھ کر بند کر دیا گیا ہے۔جلوس ایم اے جناح روڈ، ریگل چوک، پریڈی اسٹریٹ سے گزر کر شام 7 بجے حسینیہ ایرانیاں کھارادر پراختتام پذیر ہوگا۔جلوس کے اوقات میں ٹریفک کو گرومندر چوک سے آگے جلوس کے روٹ پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔
ناظم آباد سے آنے والا ٹریفک لسبیلہ چوک سے نشترروڈ، لیاقت آباد کا ٹریفک تین ہٹی چوک سے جیل روڈ کی طرف موڑا جائے گا۔اسٹیڈیم روڈ سے آنے والے ٹریفک کو نیو ایم اے جناح روڈ، شاہراہ پاکستان کے ٹریفک کو لیاقت آباد نمبر 10 سے ناظم آباد جانے کی اجازت ہوگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں