سابق ایجوکیشن افسر کی 5 کروڑ کی کرپشن کاانکشاف

لاہور(ڈیلی پوائنٹ) اوکاڑہ میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس میں سابق سی ای او نے محکمے کو کروڑوں مالیت کاٹیکہ لگادیا، کرپشن کےثبوت آڈٹ رپورٹ میں بے نقاب ہوگئے۔
سابق سی ای اوایجوکیشن ارشد کی کرپشن کےانکشافات سامنے آگئے ہیں، آڈٹ رپورٹ میں کروڑوں روپےکی کرپشن کےثبوت بھی ملے ہیں۔سابق سی ای او نے بوگس بلوں کےذریعےمحکمے کو کروڑوں مالیت گھپلوں کے ثبوٹ ملے ہیں
سابق سی ای او ارشد نے آفس فرنیچر، کمپیوٹرز، اسٹیشنری کی مد میں 5 کروڑ سے زائد کی رقم نکلوائی، پٹرول کی مد میں 35 لاکھ روپے نکلوائے گئے، گاڑی کے مرمتی کاموں کی مد میں لاکھوں روپےکی رقم نکلوانے کے ثبوت بھی ملے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزم نےسرکاری اکاؤنٹ سے ایک کروڑ 53 لاکھ کی ٹرانزیکشن کروائی، ایجوکیشن آفس میں صفائی کے لیے صرف صابن اور دیگر سامان کی مد میں 65 لاکھ روپے نکلوائے۔
دوسری جانب کروڑوں روپے کے گھپلے پر محکمہ تعلیم کی طرف سے ابھی تک کوئی انکوائری عمل میں نہ آسکی۔

اپنا تبصرہ لکھیں