(ڈیلی پوائنٹ) سانحہ 9 مئی کی ملزمہ خدیجہ شاہ کی نظر بندی کیخلاف درخواست کافیصلہ 14مئی کوسنایاجائیگا۔
جسٹس علی باقر نجفی ، خدیجہ شاہ کےشوہرجہانزیب امین کی درخواست پر فیصلہ سنائیں گے۔ ہائیکورٹ نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد 11 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ کیس میں ہوم سیکرٹری پنجاب میاں شکیل احمد سمیت دیگر افسران عدالت پیش ہوچکے ہیں۔
درخواستگزارکی جانب سےخدیجہ شاہ کی نظر بندی کا آرڈر کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی .درخواست میں پنجاب حکومت ، ہوم سیکرٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔