(ڈیلی پوائنٹ)استحکام پاکستان پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ 9 مئی کے کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچائے بغیر سیاسی استحکام ناممکن ہے۔ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آئی پی پی سانحہ 9 مئی کے ردعمل میں وجود میں آئی، 9 مئی کی مذمت ہمارا منشور ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا تھا۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ نفرت اور انتشار کی سیاست کرنے والی جماعت آج سیاسی دربدری کا شکار ہو چکی ہے۔