لاہور(ڈیلی پوائنٹ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ نے پولیس وین میں بیان جاری کیا ہے کہ میں ووٹرز کے لیے 9 ماہ سے جیل کاٹ رہی ہیں۔8 فروری کو الیکشن کی حفاظت کرنی ہے میرا پیغام گھر گھر پہنچانا ہے۔
ویڈیو میں عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ عام انتخابات یہ میرا نہیں بلکہ ملک کی ہر بہن بیٹی بھائی کا ہے۔میری جیل کا بدلہ زیادہ ووٹ کی صورت میں آپ نے دینا ہے۔
میں نے پونے 9 مہینے جیل میں گزارے ہیں اس ناانصافی اور فسطائیت کے خلاف،
آپ سب نے نہ صرف گھر گھر جاکر میری لیے ووٹ مانگنا ہے بلکہ 8 فروری کو ووٹ کی حفاظت بھی کرنی ہے، عالیہ حمزہیہ پیغام ہر گھر تک پھیلا دیں 🔥pic.twitter.com/V6vnbPAOm9
— Latif Khan Khosa (@LatiifKhosa) January 20, 2024
یاد رہے کہ این اے 118 میں عالیہ حمزہ کا مقابلہ سابق وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز سے ہے۔