america ka khalai mission nakam

امریکہ کا خلائی مشن ناکام ہو گیا

لاہور(ڈیلی پوائنٹ) امریکہ کا خلائی مشن ایک بار پھر ناکام ہو گیا ہے.امریکی خلائی ایجنسی ناسا کی جانب سے 5 دہائیوں بعد دو روز قبل چاند پر اترنے کے لیے بھیجا گیا مشن ناکام ہونے کے قریب ہے۔
بی بی سی کے مطابق امریکی کمپنی نے 8 جنوری آسٹرو بائیوٹک ٹیکنالوجی نامی کمپنی کے پیریگرین (Peregrine) لینڈر کو یونائیٹڈ لانچ الائنس کے والکن راکٹ کے ذریعے چاند کی جانب روانہ کیا تھا۔
تاہم یہ لینڈنگ کامیاب نہ ہوسکی، لانچ ہونے کے فوری پر اسپیس کرافٹ کا ایندھن لیک ہونے لگا، جس کی وجہ سے خلائی جہاز کا زیادہ دیر تک خلا میں رہنا ممکن نہیں ہوگا۔
سائسندانوں کا کہنا ہے کہ نصف صدی بعد امریکا کی جانب سے پہلی بار چاند پر بھیجے جانے والا مشن اب ممکن نہیں ہے۔
پیریگرین لینڈر کیا ہے اور اس کا مقصد کیا تھا؟
پیریگرین لینڈر ایک روبوٹک خلائی جہاز ہے جسے امریکا میں قائم لاجسٹکس کمپنی، آسٹروبوٹک نے ڈیزائن کیا ہے، اسے چاند کی سطح یا چاند کے مدار تک پے لوڈز پہنچانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
پیر 8 جنوری کو پیریگرین مشن ون، آسٹرو بوٹک کا پہلا مشن روانہ ہوا تھا، اس کا مقصد سائنسی آلات کو چاند پر واقع گروتھوئزن ڈومز کے علاقے تک پہنچانا تھا، مشن میں موجود آلات کا مقصد اہم ریڈنگز کو اکٹھا کرنا ہے جو خطرات کو کم کرنے اور ناسا کے آرٹیمس پروگرام کے لیے بنیادی کام میں تعاون کر سکتے ہیں، آرٹیمس کا مقصد 2025 کے اختتام سے قبل خلاباز کو چاند پر بھیجنا ہے۔
1.2 ٹن وزنی لینڈر پر میکسیکو اور جرمن خلائی ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ برطانیہ اور دیگر یونیورسٹیوں، کمپنیاں کے 20 پے لوڈز کو چاند پر لے جایا جا رہا تھا۔
لینڈر میں کیا خرابی ہوئی؟
پیریگرین نے کامیابی کے ساتھ ولکن سینٹور نامی راکٹ (ایک نئی قسم کا میتھین ایندھن والا راکٹ ) فلوریڈا کے کیپ کیناویرل خلائی اسٹیشن سے پیر کو مقامی وقت صبح 2 بجکر 18 منٹ پر روانہ کیا تھا، لانچ کے تقریباً 50 منٹ بعد اور زمین سے 500 کلومیٹر (311 میل) کی بلندی پر لینڈر راکٹ سے الگ ہو گیا اور اپنا سفر جاری رکھا۔
لانچ کے تقریباً 7 گھنٹے بعد راکٹ میں خرابی سامنے آئی، جب خلائی جہاز اپنی بیٹریوں کو ری چارج کرنے کے لیے شمسی پینل کو سورج کی طرف موڑ نہیں سکتا تھا، اگرچہ زمین پر انجینئرنگ ٹیم نے بالآخر اس مسئلے کو حل کر لیا تھا لیکن مشن میں بعد میں مزید مسائل پیدا ہو گئے۔
پیر کی شام کو کمپنی نے انکشاف کیا کہ ایندھن کے لیک ہونے کی وجہ سے پیریگرین لینڈر کا کنٹرول سسٹم متاثر ہورہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں