لاہور(ڈیلی پوائنٹ)شکوری(قورمہ) بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: ایک کلو مرغی، آدھا کلو پیاز، 2چمچے ادرک لہسن پیسٹ، ایک کپ دہی، ایک چٹکی ہلدی پاؤڈر، 3چمچہ لال مرچ پاؤڈر، ایک عدد دارچینی،4 عدد الائچی، 4عدد لونگ، 5 عدد کالی مرچ، حسب ذائقہ جاوتری، حسب ذائقہ بادیان، حسب ذائقہ تیزپات، ایک چمچہ زیرہ،2 چمچہ ثابت دھنیا، حسب ذائقہ نمک، 2چمچہ تیل، ایک چمچہ گھی، زعفران دودھ میں بھیگا ہوا۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے ایک اسٹک دار چینی، 2 الائچی،2 لونگ،4 کالی مرچ، جاوتری، بادیان، زیرہ اور ثابت دھنیا کو توے پر بھون کر پیس لیں۔ مرغی کے ٹکڑوں کو دھوکر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ دہی اور نمک لگا کر ایک گھنٹہ کیلئے میرینیٹ کریں۔ ایک پتیلی میں تیل اور گھی دونوں ملا کر گرم کریں اس میں پیاز کے لچھوں کو سنہرا ہونے تک تل لیں اور ایک پیپر ٹاول پر نکال لیں بقیہ تیل میں تیز پات ایک اسٹک دار چینی،2 الائچی،2 لونگ،3 کالی مرچ ڈالیں اور مسالہ لگا ہوا مرغی کا گوشت ڈال کر بھونیں۔ اب اس میں ہلدی پاؤڈر سوکھے گرم مسالے ڈالیں۔ تلی ہوئی پیاز کو پیس کر مرغی میں شامل کر دیں اور سرخ مرچ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح بھونیں کہ مسالہ گھی چھوڑنے لگے تب زعفران چھڑکیں اور5 سے10 منٹ تک دھیمی آنچ پر پکنے دیں۔گرما گرم شکوری نان کے ساتھ پیش کریں۔