Aj aftar mein bany chicken fajita

آج افطار میں بنایئے چکن فجیتا

(ڈیلی پوائنٹ)آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’چکن فجیتا۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چکن بریسٹ آدھا کلو، نمک ایک چھوٹا چمچہ، سرخ مرچ پاؤڈر ایک چمچہ، سیاہ مرچ ایک چمچہ، دار چینی پاؤڈر پاؤ چمچہ، لیموں کا رس ڈھائی چمچہ، لیموں کی کھال ایک چمچہ، لال شملہ مرچ ایک عدد، ہری شملہ مرچ ایک عدد، پیاز ایک عدد، تیل ایک کپ ۔
بنانے کا طریقہ: چکن کو سیدھا کاٹ لیں، سبزیوں کو لمبائی کی شکل میں کاٹ لیں، چکن میں نمک، سرخ مرچ پاؤڈر، کُٹی سیاہ مرچ، دار چینی پاؤڈر، لیموں کا رس اور اس کی چھال اچھی طرح ملا کر ۲۰؍ منٹ تک رکھ دیں ۔ برتن میں تیل گرم کریں اور اس میں چکن کو تیز آگ پر پکائیں ۔ چکن میں سبزیاں شامل کر کے چوتھائی کپ پانی ڈال دیں، پانچ منٹ میں دم پر رکھ دیں، اب چکن فجیتا تیار ہے اسے نان کے ساتھ نوش فرمائیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں