chiken burger bnay

چکن برگر کیسے بنائیں؟

(ڈیلی پوائنٹ)چکن برگر بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: 4عدد برگر بن، ایک بڑا چمچہ تیل، 3بڑے چمچے پیاز (پسی ہوئی)،2 بڑے چمچے ٹماٹر پیسٹ، آدھا کپ چکن کا قیمہ، ایک کپ پانی، ایک کپ گاجر (کٹی ہوئی)، ایک کپ پھلیاں، آدھا کپ انناس کے ٹکڑے، ایک بڑا چمچہ چینی، ایک چھوٹا چمچہ سرکہ،3 بڑے چمچے تیل (تلنے کیلئے)۔
بنانے کا طریقہ: برگر بن کو تیل کی مدد سے دونوں طرف سے سینک لیں۔ اب تیل گرم کر کے دو منٹ پیاز بھونیں اور اس میں سر کہ کے علاوہ باقی تمام چیزیں ڈال دیں۔ پھل سبزی کےچھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔ پھر انہیں 6سے 8منٹ ڈھانک کر دھیمی آنچ پر پکائیں۔ چمچے ضرورت کے مطابق چلائیں۔ سبزی گَل جائے تو سرکہ ڈال دیں۔ اب چکن کے کباب بناکر اوپر سبزی ڈالیں اور اپنی پسندیدہ سوس کو برگر بنانے میں استعمال کرکے پیش کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں