tali hui chaanp kaisy bnaay?

تلی ہوئی چانپ کیسے بنائیں؟

(ڈیلی پوائنٹ)تلی ہوئی چانپ بنانے کی آسان ترکیب کیا ہے؟
درکار اجزاء: چانپ ایک کلو، گھی حسب ِ ضرورت، انڈے 3عدد، ہری مرچ10 عدد، سفید زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، خشک دھنیا ایک چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، لال مرچ حسب ِ ذائقہ، ہرا دھنیا اور پودینہ تھوڑا سا۔
بنانے کا طریقہ: دھنیا، پودینہ اور ہری مرچ پیس لیں، اسے نمک اور لال مرچ کے ساتھ دیگچی میں ڈال دیں۔ اب اس میں چانپ شامل کر دیں اور اتنا پانی ڈالیں کہ چانپ گل جائے۔ انڈے کسی علاحدہ برتن میں پھینٹ لیں اور اس میں سفید زیرہ اور خشک دھنیا ملا لیں۔ اب چانپ کو انڈوں میں ڈبو ڈبو کر کڑاہی میں تل لیں۔ جب سرخ ہو جائیں تو نکالتے جائیں۔ سلاد کے ساتھ خود بھی کھائیں اور اپنے مہمانوں کو بھی کھلائیں.

اپنا تبصرہ لکھیں