کھرے مسالے کا قورمہ

کھڑے مسالے کا قورمہ

(ڈیلی پوائنٹ)کھڑے مسالے کا قورمہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: گوشت ایک کلو، دہی آدھا کلو، گھی آدھا کلو، پیاز (لچھے دار) ایک کلو، ثابت گرم مسالہ20 گرام، نمک حسب ِ ذائقہ، سرخ مرچ 20 عدد۔
بنانے کا طریقہ: ایک برتن میں پیاز، نمک، مرچ، گرم مسالہ (ثابت)، گھی اور گوشت ڈال دیں۔ دہی کو خوب اچھی طرح پھینٹ کر ان اشیاء کے اوپر ڈال دیں اور پتیلی کو بند کرکے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک اسی حالت میں پڑا رہنے دیں۔ اب برتن کو آگ پر رکھ دیں اور آنچ ہلکی کر دیں۔ پانی نہ ڈالیں۔ دہی کا پانی گوشت گلانے کیلئے کافی ہے، اگر دہی ڈالنے کے بعد بھی گریوی خشک ہے تو حسب ِ ضرورت پانی ڈالیں۔ جب دہی خشک ہو جائے تو پتیلی چولہے سے اتار لیں اور چند منٹ کے بعد دوبارہ چولہے پر چڑھا دیں اور گوشت بھوننا شروع کر دیں۔ جب سالن گھی چھوڑنے لگے تو اتار لیں۔ لیجئے ذائقہ دار کھڑے مسالے کا قورمہ تیار ہے۔ تندوری روٹی کے ساتھ نوش فرمائیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں