vanila cup banany ka asan tarika

ونیلا کپ کیک بنانے کا طریقہ کیا ہے؟

(ڈیلی پوائنٹ)ونیلا کپ کیک بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: میدہ ایک کپ، بیکنگ پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، بیکنگ سوڈا ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، شوگر پاؤڈر آدھا کپ، پگھلا ہوا بٹر ایک چوتھائی، دہی 2 چھوٹے چمچے، دودھ 3 چوتھائی کپ، ونیلا ایسنس ایک تہائی چھوٹا چمچہ، فریش وہیپڈ کریم حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: پیالے میں میدہ، بیکنگ سوڈا اور بیکنگ پاؤڈر ملا کر چھان لیں۔ ایک دوسرے پیالے میں شوگر پاؤڈر اور بٹر ملا کر2سے3؍ منٹ تک پھینٹ لیں۔ پھر دہی، دودھ اور ونیلا ایسنس ملا کر دوبارہ پھینٹ لیں۔ اس آمیزے کو میدے میں ڈال کر ہموار ہونے تک پھینٹ لیں۔ اس آمیزے کو چکنائی لگے کپ کیک ٹن میں ڈالیں۔ پری ہیٹ اَوَن میں سنہرا ہونے تک بیک کرلیں۔ وہیپڈ سے سجا لیں۔ اوپر سے رنگ برنگی اسپرنکلس چھڑک کر پیش کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں