meethi roti kaisy bnay

میٹھی روٹی بنانے کاطریقہ

(ڈیلی پوائنٹ)میٹھی روٹی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء:75 گرام گندم کا آٹا،30 گرام مونگ پھلی (پسی ہوئی)، حسب ِ ذائقہ شکر/گڑ۔
بنانے کا طریقہ: شکر/گڑ کو پانی میں حل کر لیں۔ گندم کے آٹے کو پسی ہوئی مونگ پھلی میں مکس کر دیں (آٹے میں تل بھی شامل کی جاسکتی ہے، اس سے ذائقہ بڑھ جاتا ہے)۔ پھر شکر/گڑ کے شربت میں انہیں گوندھیں اور روٹی کے لئے چھوٹے چھوٹے پیڑے تیار کرلیں۔ پیڑوں کو رول کرکے چھوٹی چھوٹی روٹیاں بنا لیں۔ توا گرم کرکے تیل ڈالیں اور یہ روٹیاں پکاتی جائیں۔ لیجئے ذائقہ دار میٹھی روٹیوں کا لطف اٹھایئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں