adakara hira umer ko tanqeed ka samna

اداکارہ حرا عمر کی شرمناک حرکت

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پاکستانی اداکارہ حرا عمرجوکہ اس وقت مالدیپ میں کرسمس کی چھٹیاں گزارنے کیلئے موجود ہیں اداکارہ نے بیچ پرلی گئی مختصر لباس میں تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے شیئر کردیں،جس پرسوشل میڈیا صارفین نےناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
جہاں صارفین انکی اداکاری کی مہارت کو سراہتے ہیں تو وہیں کچھ صارفین نے انکو مختصر لباس میں دیکھ کر آگ بگولہ ہوگئے،سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کے لباس کے انتخاب پر سخت تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
کچھ صارفین نے اداکارہ کو ان فالو کردیا جبکہ کئی نےتو انکے مذہبی عقیدے پر ہی سوالات اُٹھا دئیے۔اس سے قبل بھی حرا کو کئی بار مختصر لباس پر تصاویر شیئر کرنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
حرا عمر”میرے ہمسفر” اور ”میرے ہی رہنا” جیسے ہٹ سیریلز میں اپنی بہترین اداکاری سے صارفین کے دل میں جگہ بنا چکی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل شوبز سے وابستہ پاکستان کی کئی اداکارائیں غیر ملکی دوروں پر لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بن چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں