(ڈیلی پوائنٹ) تعلیمی اداروں کی غفلت کےباعث داخلے سے محروم امیدوراں کو خصوصی چانس مل گیا۔ چیئرمین لاہور بورڈ نے 300امیدواروں کو امتحانات میں شرکت کی اجازت دے دی۔
چیئرمین کے بروقت اقدام سے طلبا اپنا داخلہ جمع کروا کر امتحان میں بیٹھ سکیں گے۔ طلباء کی آگاہی کیلئے امتحانی مراکز میں ہیلپ لائن نمبرز کی فلیکسز لگائی جائیں گی۔ امیدواراور والدین امتحانات سے متعلق کوئی بھی شکایت درج کروا سکیں گے۔