اسلا م آباد(ڈیلی پوائنٹ )پنجاب ہاؤس میں نواز شریف اور شہباز شریف کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا ہے، جس میں وفاقی کابینہ کی تشکیل سے متعلق اہم امور پر مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کابینہ کے لئے مجوزہ نام پیش کردیے ہیں، جبکہ نواز شریف نے کابینہ مختصر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رہنما حتمی مشاورت کے بعد وفاقی کابینہ کو فائنل کریں گے، کابینہ کے لیے ناموں کا اعلان کل رات تک متوقع ہے۔
اجلاس میں اتحادی حکومت کی آئندہ کی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی اور سینیٹ انتخابات اور قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔