(ڈیلی پوائنٹ) کچھ دن پہلےپاکستان کے ناموراداکار احمد علی اکبر کی شادی کی افواہیں گردش کر رہی تھی جن کی اب تصدیق ہو گئی ہے۔سوشل میڈیا پر احمد علی اکبر کی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی قوالی نائٹ کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی گئی، جس سے یہ بات واضح ہو گئی کہ وہ اب زندگی کے اس نئے باب کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔
زیرِ گردش پوسٹس کے مطابق اداکار کی ہونے والی ہمسفر کا نام ماہم بتول ہے، ماہم اداکار کی پرانی اور قریبی دوست ہیں جو پیشے کے لحاظ سے وکیل اور ڈیجیٹل کانٹینٹ کری ایٹر ہیں۔
جیو فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’کبوتر‘ کے اداکار کی شادی سے متعلق تصدیق سامنے آتے ہی مداحوں کی جانب سے انہیں مبارک باد دی جا رہی ہے۔