سیفٹی کانفرنس

اے آئی انسانیت کے لیے خطرہ قرار ایلون مسک کا انتباہ

لاہور(ڈیلی پوائنٹ) ایلین مسک ٹیسلا اور ایکس کے مالک نے انسانیت کے لیے (اے آئی )آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کو بڑا خطرہ قرار دے دیا ہے۔ یہ انتباہ ایلون مسک نے دنیا کی پہلی اے آئی سیفٹی کانفرنس کے دوران کیا۔
ایلون مسک کے مطابق ان کا ماننا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی انسانیت کے وجود کے لیے خطرہ ہے، کیونکہ تاریخ میں پہلی بار انسانوں کا سامنا خود سے زیادہ ذہین حریف سے ہوگا۔
یکم نومبر کو برطانیہ میں شروع ہونے والی 2 روزہ کانفرنس میں امریکا، چین، بھارت، فرانس، جرمنی اور بھارت سمیت 28 ممالک کے حکومتی وفود شریک ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں