(ڈیلی پوائنٹ)آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’کھجور کے رول۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: ڈیڑھ پیالی میدہ یا آٹا، ایک پیالی نرم کھجور (گھٹلی نکال کر چھوٹے ٹکڑے کر لیں)، چار چمچے مکھن، ایک پیالی براؤن شوگر، ایک چمچہ پسی ہوئی دارچینی، آدھی پیالی اخروٹ کترلیں، حسب ِ ذائقہ کشمش۔
بنانے کا طریقہ: ایک فرائنگ پین میں نمک پگھلا کر اس میں اخروٹ ڈال کر ہلکا سا تل لیں۔ اس کے بعد اس میں آٹا ڈال کر بھونیں، جب اچھی طرح سے بھن جائے اور خوشبو آنے لگے، تو اس میں دارچینی کا پاؤڈر، براؤن شوگر، کھجور اور کشمش ملا کر پکائیں، جب پک جائے تو چولہا بند کر دیں، نیم گرم رہ جائے تو ہتھیلی پر پھیلا کر اس پر آمیزہ رکھیں اور رول یا پسندیدہ شکل دیں۔
نوٹ: یہ لذیذ اور صحت بخش پکوان سحری میں بھی کھایا جاسکتا ہے۔ چائے یا کافی کے ساتھ نوش کریں۔ یہ سعودی عرب کا مقبول میٹھا پکوان ہے۔ ماہ صیام میں روزے داروں کے لئے یہ توانائی سے بھرپور غذا ثابت ہوگی۔