Ando ka salan ku nahi banaya mehbob ny mehboba ko qatal kr dia

انڈوں کا سالن نہ بنانے پر ایک شخص نے اپنی محبوبہ کو ہتھوڑی اور اینٹ مار کر قتل کر دیا

نئی دہلی(ڈیلی پوائنٹ)انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی میں انڈوں کا سالن نہ بنانے پر ایک شخص نے اپنی محبوبہ کو ہتھوڑی اور اینٹ مار کر قتل کر دیا۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سنیچر کو نئی دہلی کے علاقے سرائے کالے خان سے 35 برس کے شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے پالم ویہار کے سیکٹر ون میں زیرِ تعمیر گھر میں اپنی محبوبہ کو اینٹ اور ہتھوڑی مار کر قتل کیا۔
پولیس کے مطابق اس شخص نے اپنی محبوبہ کو انڈوں کا سالن نہ بنانے پر قتل کیا۔
پالم ویہار کے اسسٹنٹ کمشنر پولیس نوین شرما نے بتایا کہ ملزم کا نام للن یادو ہے جس کا تعلق بہار کے علاقے مدھوبانی سے ہے جبکہ مقتولہ کا نام انجلی تھا جس کی عمر 32 برس تھی۔پولیس کے مطابق منگل کو نشے کی حالت میں دھت ہو کر ملزم نے اپنی محبوبہ کو انڈوں کا سالن بنانے کو کہا۔
انجلی نے انڈوں کا سالن بنانے سے انکار کر دیا جس کے بعد دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا اور ملزم نے خاتون کو ہتھوڑی، بیلٹ اور اینٹ مار کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں