Azam sawati ko dobara griftar kr lia gia

اعظم سواتی کو جیل سے رہا کرنے کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہا کرنے کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا . پولیس کے مطابق اعظم سواتی کو اٹک جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا، سابق ویر اور دیگر رہنماؤں کے خلاف تھانہ ٹیکسلا اور حسن ابدال مقدمات درج ہیں۔
واضح رہے اعظم سواتی کو گزشتہ ماہ احتجاج کے دوران اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے بعد اٹک جیل منتقل کیا گیا۔ گزشتہ روز اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی اور ضلعی عدالت نے 8 مختلف مقدمات میں اعظم سواتی کی ضمانت منظور کی تھی اور رہائی کا حکم دیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں